خیبر،طورخم بارڈر پر ایک شخص سے 50 ہزار سعودی ریا برآمد
خیبر (بیورورپورٹ)طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملے نے دوران تلاشی 50 ہزار سعودی ریال برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔کسٹم حکام ذرائع کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم انفورسمنٹ عملے نے دوران تلاشی افغانستان جانے والے مسافر سعد اللہ سے تلاشی کے دوران 50 ہزار سعودی ریال برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کے چار روز پہلے ڈالرز کی سمگلنگ کوشش کو ناکام بناکر ایک مسافر سے 15 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کرلئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی خصوصی ہدایات پر غیرملکی کرنسی سمگلنگ کے خلاف سرحدی گزرگاہوں پر کریک ڈاون جاری ہے. طورخم بارڈر پر افغانستان جانے اور انے والے مسافروں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ غیر ملکی کرنسی اور منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام بروقت ممکن ہوسکے۔