دھرنوں اور احتجاج سے ملک بھر میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے: اورنگزیب کشمیری
پبی (نما ئندہ پاکستان) ملک میں عدم استحکام اور دھرنوں کی وجہ سے ملازمین بہت مشکلات سے دوچار ہے۔بروقت تنخواہ کا نہ ملنا صوبہ شدید مالی بحران کا شکار۔وفاقی حکومت صوبے کو اپنے حصے کا فنڈز نہ دینے سے بھی کافی مسائل پیدا ھو چکے۔حکمرانوں کو سرکاری ملازمین اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سرکاری ملازمین کا جینا دوبھر کردیا۔ھر طبقہ ھڑتالوں۔جلسے جلوسوں اور روڈوں پر ھے۔ملک سری لنکا کی طرح معاشی طور پر کریش ھونے کیقریب ھے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل نے کلرکوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہو ں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج سے ملک بھر میں عدم استحکام پیدا ھوچکا ھے۔اور ملک کی معشیت کا بیڑا غرق ھو چکا ھے۔عوام اور سرکاری ملازمین در بدر ٹھوکریں کھا رھے ھیں۔اور سیاست دان اقتدار کی خاطر ملک کی سالمیت کو داوء پرلگایا ھے۔اورملک میں مہنگائی کے سونامی سے تنگ اکر عوام اور سرکاری ملازمین خودکشیاں کرنے پر مجبور ھوچکے۔اور سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ھواھے۔اور نوجوان طبقہ نے آیس کے نشے کی طرف راغب ھوچکے ھیں۔ ملک میں اندھیرنگری اور چوپٹ راج ھے۔ملک سیاست دانوں کی وجہ سے تباھی کے کنارہ پر کھڑا ھے۔فوری الیکشن کرکے ملک کو منتخب نمائندوں کو خوالہ کیاجائے۔تاکہ ملک ترقی کے راہ پر گامزن ھوجائے