شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ،فوجی جوان سمیت2 افراد شہید
میرانشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں ایک جوان سمیت2 افراد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا،خودکش حملے میں حولدار محمد امیر شہیدہو گئے، محمد امیر کی عمر 30 سال اور تعلق میانوالی سے ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے،سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو حصار میں لے لیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملہ گزشتہ روز ہوا جس میں موٹر سائیکل خودکش حملہ آور نے ملٹری ٹرک کو نشانہ بنایا تھا۔