قلم اور کتاب زندگی میں مثبت انقلاب لا سکتی ہے۔مولانا عبدالرحمن سلفی

قلم اور کتاب زندگی میں مثبت انقلاب لا سکتی ہے۔مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) قرآن و مجید کے اوراق اور ”ن والقلم“ کی سو رۃ کی آیات مبارکہ ہماری اصلاح کیلئے کافی ہیں۔ محمدی ؐ انقلاب اور انسان کی خودی کا انقلاب حضرت انسان کو زندگی گزارنے کے باکمال اوصاف سے روشناس کرواتا ہے۔ سیرت النبی  ﷺ  کی روحانی محافل، کتب میلے، ادب فیسٹیول میں لکھی گئی بے شمار کتابوں میں جب ہم خود کو تلاش کرتے ہیں تو ہمارے قلوب و اذھان تر و تازہ ہو جاتے ہیں اور ہمارے اندر سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے ایکسپو سینٹر کراچی میں لگائے گئے کتب میلے پر اپنے ذاتی تاثرات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں عشاق علم جو کتب بینی سے لطف اندوز ہو کر خود کو بدلنا چاہتے ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ کائنات کے امام محمد  ﷺ  نے مسجد نبویؐ کے کچے چبوترے پر بیٹھ کر اصحاب صفہ کو دنیا کی پہلی اسلامک یونیورسٹی میں جو تعلیم دی تھی وہی تعلیم ہماری دنیا و آخرت میں سچا اور کھرا انقلاب لا سکتی ہے۔ مولانا سلفی نے کہا کہ ربانی لوح و قلم سے جڑی ہوئی برگزیدہ ہستیوں نے جو علم و عرفان کا نور جو ہم تک پہنچایا ہے وہی علم آج کا مصنف مختلف موضوعات، مختلف مسائل، مختلف زبانوں اور مختلف ثقافتوں کو یکجا کر کے لکھنے کی جسارت کر رہا ہے۔ اس موقع پر جماعت کے سیاسی امور کے مشیر مولانا ڈاکٹر علامہ عامر عبداللہ محمدی نے طلبہ و طالبات کو تعلیمی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اُردو کی دو صدیاں، پنچابی، سرائیکی، سندھی، بلوچی، کشمیری، پشتو، ہندکو، بلتی، پوٹھوہاری اوربے شمار زبانیں ہمارے ملک کی میراث ہیں اور رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ساری زبانیں روز محشر سے پہلے ختم ہو جائینگی لیکن صرف عربی زبان روز محشر بولی جائیگی۔ ڈاکٹر عامر محمدی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہمیں من حیث القوم کراچی میں لگنے والے کتب میلے میں جا کر اس بات کا عہد کریں کہ دنیا کے سارے علوم سیکھیں لیکن قرآن و حدیث سے حقیقی محبت اور آپ کے اعمال صالحہ آپ کو عربی زبان پر عبور حاصل کرنے میں ممدومعاون ثابت ہونگے۔ کیونکہ مسجد کے منبر و محراب کی چار دیواری سے نکلنے والی آوازیں ہی مجھے سکون و طمانیت ملنے کا سبب بن سکتی ہیں۔