اے این ایف نے ماتحت عدالت کے فیصلے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے

اے این ایف نے ماتحت عدالت کے فیصلے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کے وکیل نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نمبر 2 نے 20 سے زائد کیسوں کے فیصلے اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے برعکس دیئے ہیں، سپریم کورٹ کے فل بینچ نے منشیات کی برآمدگی سے متعلق فیصلہ دیا تھا، فیصلے کے مطابق ملزمان کو برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مقدار کے حساب سے یکساں سزا سنائی جائے گی۔اے این ایف کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ منشیات عدالت نے 20 سے زائد مقدمات میں اعلی عدالت کے فیصلے کے برخلاف سزا سنائی، ملزمان کے خلاف مجموعی کے بجائے منشیات کی الگ الگ مقدار پر فیصلہ سنایا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے کہاکہ منشیات عدالت کے ان فیصلوں سے ملزمان کی سزا کم ہو جاتی ہے، اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق 10 کلو چرس، ہیروئین اور کوکین برآمدگی کی سزا موت ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سن کر منشیات فروش رفیق، صبور، شیر خان و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔