رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،گینگ وار کمانڈر نثار ملا گرفتار 

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،گینگ وار کمانڈر نثار ملا گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹا ف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے قتل،اقدام قتل، ٹار گٹ کلنگ،پولیس مقابلے، دہشت گردی، بھتہ خوری اور اسلحہ کی خریدو فروخت میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم لیاری گینگ وار کمانڈر نثار احمد عرف ملاں نثارعرف سلام کو گر فتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم2003تا 2008میں لیاری گینگ وار کمانڈرعبد الرحمن بلو چ عرف رحمان ڈکیت کے گروپ میں شا مل ہوکر لیاری گینگ وار پیپلز امن کمیٹی کی تما م سر گر میوں میں ملو ث رہا ہے۔ ملزم 2013میں عزیر بلو چ گروپ میں شا مل ہوا اور اپنے مخا لفین کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ملزم کا نام سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلو ب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں بھی شا مل ہے اور گورنمنٹ آف سندھ نے ملزم کی گرفتاری پر 5لا کھ روپے انعام مقر ر کیاہوا ہے۔  دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2015میں کراچی آپر یشن شروع ہو نے کے بعد گر فتاری سے بچنے کے لیے محمدسلام کے نام سے قومی شنا ختی کارڈ بنوا کر کراچی سے دوبئی فرار ہوااور 2016میں ایران منتقل ہوا۔ کچھ عرصہ قبل ملزم ایران سے کراچی آ یا اور اپنا گروپ منظم کر نے کی کو شش کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف18 ایف آئی آرز تھا نہ چا کیواڑہ اور کلا کو ٹ میں درج ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔   گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔