کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ،اہم کھلاڑی کو ذمہ داری سونپ دی گئی
آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ولیمسن کی جگہ ٹم ساو¿تھی کو نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ولیمسن ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں بلیک کیپس کی قیادت جاری رکھیں گے،کین ولیمسن کاکہناتھا کہ کپتانی کی وجہ سے ورک لوڈ بڑھ گیا تھا جس پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوا۔
ICYMI - Kane Williamson steps down as Test captain after six years and 40 matches in charge of New Zealand; Tim Southee will take charge going forward
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 15, 2022