شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس ، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس ، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست ...
شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس ، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں ،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت12 جنوری تک ملتوی کردی۔