25 مئی لانگ مارچ پر آنسو گیس اور کارکنوں پر تشدد کی رپورٹس طلبی کی درخواست پرپنجاب اور وفاقی حکومت نے مہلت مانگ لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ پر آنسو گیس اور کارکنوں پر تشدد کی رپورٹس طلبی کی درخواست پر پنجاب اور وفاقی حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق 25 مئی لانگ مارچ پر آنسو گیس اور کارکنوں پر تشدد کی رپورٹس طلبی کی درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ رپورٹس کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے، عدالت نے استفسار کیا پنجاب میں آپ کی اپنی حکومت ہے پھر کیوں تاخیر ہو رہی ہے ؟عدالت نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دیدی۔