بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر سے ہی شادی کر لی

بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر سے ہی شادی کر لی
بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے اپنے جم ٹرینر سے ہی شادی کر لی
سورس: Instagram/devoleena

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے اپنے جِم ٹرینر شاہنواز شیخ سے شادی کرلی۔

دیوولینا سٹار پلس کے طویل عرصہ چلنے والے مقبول ڈرامے ' ساتھ نبھانا ساتھیہ' میں گوپی مودی کا کردار ادا کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوولینا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ِجم ٹرینر شاہنواز کے ساتھ شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے اپنے تمام مداحوں کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب  ممبئی کے قریب ہل سٹیشن لوناوالا میں منعقد ہوئی۔

 دیوولینا نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کیں اور شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'چراغ لے کر بھی ڈھونڈتی تو تم جیسا نہیں ملتا، تم میرے درد اور دعاؤں کا جواب ہو'۔واضح رہے کہ دیوولینا اور شاہنواز شیخ کئی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔

مزید :

تفریح -