سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کردیا

سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کردیا
سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کردیا،پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔

اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔