وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، سمری کی منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نعمان بشیر بھٹی قازقستان میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا،محمد سعید سرور تاجکستان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے،حسن علی ضیغم کو کرغزستان میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔