چور کی قیمتی سمارٹ فون لے کر بھاگنے کی کوشش لیکن اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

چور کی قیمتی سمارٹ فون لے کر بھاگنے کی کوشش لیکن اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ویڈیو ...
چور کی قیمتی سمارٹ فون لے کر بھاگنے کی کوشش لیکن اگلے ہی لمحے کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Twitter/Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک چور موبائل فون شاپ سے 1600 پاؤنڈ مالیت کا ایک سمارٹ فون لے کر فرار ہونے لگا مگر دکاندار نے ایسی حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا کہ چور دکان میں ہی پھنس گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر ڈیوز بری میں پیش آیا ہے۔
افضل آدم نامی دکان مالک نے اپنی دکان میں ڈور لاکنگ میکانزم نصب کرا رکھا تھا، جس کا چور کو علم نہیں تھا۔ جونہی چور فون لے کر دروازے کی طرف بھاگتا ہے، افضل آدم ریموٹ کنٹرول سے فوری دروازہ لاک کر دیتا ہے۔


چور دروازہ نہ کھلنے پر سر نیہوڑائے واپس آتا ہے اور فون دکان مالک کو تھما دیتا ہے۔ فون واپس کرنے کے بعد افضل آدم ان لاک کر دیتا ہے اور چور باہر نکل جاتا ہے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میدیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

برطانیہ -