کروز کنٹرول میں خرابی، تیل ختم ہونے پر گاڑی مسافر کو منزل سے 500 کلومیٹر دور لے جا کر رکی

کروز کنٹرول میں خرابی، تیل ختم ہونے پر گاڑی مسافر کو منزل سے 500 کلومیٹر دور لے ...
کروز کنٹرول میں خرابی، تیل ختم ہونے پر گاڑی مسافر کو منزل سے 500 کلومیٹر دور لے جا کر رکی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیول ایچ 6 گاڑی پاکستان میں متعارف کرائی گئی تو اس کے متعلق سوشل میڈیا پر کافی گفتگو ہوئی۔ اب ایک بار پھر یہ گاڑی موضوع بحث ہے مگر اب کی بار ایک ایسی وجہ سے، کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق چین میں اس گاڑی میں تکنیکی خرابی آنے سے گاڑی کا مالک بلا وجہ 500 کلومیٹر سفر کرنے پر مجبور ہو گیا۔
اس آدمی کے پاس سیکنڈ جنریشن ہیول ایچ 6 تھی جس کا کروز کنٹرول نامی فیچر خراب ہو گیا اور گاڑی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی چلی گئی۔ اس دوران ڈرائیور کروز کنٹرول کے فیچر کو آف کرنے کی کوشش کرتا رہا مگر ناکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس تکنیکی خرابی کے باعث گاڑی 500 کلومیٹر تک چلتی چلی گئی۔ اتنا سفر طے کرنے پر گاڑی کا فیول ختم ہو گیا اور وہ رک گئی۔  لو نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ چین کے شہر ژوژو کے قریب شاہراہ سے گزر رہا تھا جب کروز کنٹرول خرابی آئی۔ اس نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو بھی الرٹ کیا مگرکوئی اس کی مدد نہ کر سکا اور بالآخر فیول ختم ہونے پر ہی گاڑی رک پائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -