عمران خان کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا
عمران خان کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل" 24 نیوز" کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
سمیع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلے میں جے یو آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیارکریں گے۔