گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں اچانک سٹیج پر آگ لگ گئی ، افسوسناک خبر
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی ، آتشزدگی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا گیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوجرانوالہ میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی کہ شارٹ شرکٹ کے باعث سٹیج پر موجود پلاسٹک کے سجاوٹی پھولوں نے آگ پکڑ لی ، حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث لوگوں نےا پنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ۔
شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر آگ کی شدت کے باعث خواتین رونے اور اپنے بچے ڈھونڈنے لگیں ، خوشیوں والا ماحول سوگوار کیفیت اختیار کر گیا ۔
View this post on Instagram
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی ، کسی نے نئی زندگی کا آغاز کرنے والےجوڑے کی سلامتی پر شکر ادا کیا تو کسی نے کہا کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو انتہائی نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔