انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ ہماری غلطیاں ہیں، امام الحق نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا

انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ ہماری غلطیاں ہیں، امام الحق ...
انگلینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ ہماری غلطیاں ہیں، امام الحق نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 2ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ اپنی ہی غلطیوں کو قرار دیتے ہوئے کھلے دل سے اعتراف کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ جب ہم میچ ہار جاتے ہیں تو لگتا ہے جیسے کوئی پلان نہیں بنایا تھا، پلان ہمیشہ بنایا جاتا ہے مگر اس پر صحیح سے عمل نہیں ہو پاتا، ہم نے راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میں غلطیاں کیں جو شکست کی وجہ بنیں ، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور اس پر میٹنگز بھی ہوتی ہیں۔

قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم گرم اور پچ ملتان جیسی لگ رہی ہے ، یہ پچ سپنر کیلئے مددگار ہوگی ، آخری ٹیسٹ میں جیت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مدد دے گی، کوشش کریں گے کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں ۔ 

امام الحق نے مزید کہاکہ جب انگلش کرکٹرز نے پہلے روز ہی  500 سکور کر دیئے تو دل چاہتا تھا کہ ان کو ماروں ۔ 

مزید :

کھیل -