عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں کیا دھمکی دی گئی ہے؟ عمران ریاض کا تہلکہ خیز دعویٰ

عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں کیا دھمکی دی گئی ہے؟ عمران ریاض کا ...
عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں کیا دھمکی دی گئی ہے؟ عمران ریاض کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان کو نا اہل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا "اگر اسمبلیاں تحلیل کیں تو نااہل کر دیا جائے گا۔ عمران خان کو واضح دھمکی والا پیغام۔"

اسی حوالے سے صحافی صابر شاکر نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہوچکی ہے تو پھر عمران خان کو نااہل کرنیکی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟

خیال رہے کہ عمران خان نے کچھ عرصہ پہلے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دی تھی۔ بعد انہوں نے کہا کہ وہ 17 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ دیں گے۔