ٹنڈولکر کے بیٹے نے بھی فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری داغ کر والد کی یاد تازہ کر دی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولر کے بیٹے نے بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میچ میں سینچری داغ کر والد کی 34 سال پرانی یاد تازہ کر دی ۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن نے رانجی ٹرافی میں گووا کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے راجستھان کے خلاف 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
ارجن ٹنڈولکر کی خاصیت ان کی گیند بازی ہے مگر اپنے ڈیبیو میچ میں انہوں نے ساتویں نمبر پر آکر بھی سینچری داغ کر دنیا کو حیران کر دیا اور ثابت کر دیاکہ وہ صرف باؤلر نہیں بلکہ وراثتی خوبیوں سے بھی مالا مال ہیں ۔
خیال رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 34 سال قبل 1988 میں ممبئی کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلتےہوئے گجرات کے خلاف رانجی ٹرافی میں سینچری داغی تھی ۔