"سوچ ہے آپ کی " پی ایس ایل سیزن 8کیلئے ہیش ٹیگ کا اعلان 

"سوچ ہے آپ کی " پی ایس ایل سیزن 8کیلئے ہیش ٹیگ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے  جس میں ٹیمیں کھلاڑیوں کو چن رہی ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8  کیلئے ہیش ٹیگ "سوچ ہے آپ کی " رکھا گیا ہے کیونکہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ ایونٹ کس قدر اچھا ہونے والا ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے ، بہت سارے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کیلئے اپنا نام رجسٹر کرایا ، ہماری کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو مزید کامیاب بنایا جا سکے  اس ایونٹ میں بھی شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے ۔ 

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -