پشاور زلمی کے مالک نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا 

پشاور زلمی کے مالک نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا 
پشاور زلمی کے مالک نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی پلیئر ڈرافٹنگ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کےمطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ کے حالیہ بیان کے تناظر میں بطور احتجاج تقریب کا بائیکاٹ کیا ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل  چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے جہاں جاتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑی گھبراتے ہیں۔ اس بیان کے بعد  مختلف سیاسی رہنماؤں نے بھی رمیز راجہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جبکہ  پشاور زلمی کے سربراہ نے  احتجاجاً پلیئر ڈرافٹنگ تقریب کا بائیکاٹ کر دیا ۔

پشاور زلمی حکام کے مطابق جاوید آفریدی ایونٹ میں شرکت نہ کر کے خاموش احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -