ارفع ٹاور میں 'لائف چینجنگ سکلز فار پراجیکٹ ایکسیلینس' کے عنوان سے سیمینار

ارفع ٹاور میں 'لائف چینجنگ سکلز فار پراجیکٹ ایکسیلینس' کے عنوان سے سیمینار
ارفع ٹاور میں 'لائف چینجنگ سکلز فار پراجیکٹ ایکسیلینس' کے عنوان سے سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب آئی ٹی بورڈ ہیومن ریسورس ونگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ونگ نے  پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے اشتراک سے ارفع ٹاور میں 'لائف چینجنگ سکلز فار پراجیکٹ ایکسیلینس' کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا۔تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی جہانزیب اکبر نے پراجیکٹ مینجمنٹ میں استعمال ہونیوالی نئی تکنیکوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ صدر پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر خالد احمد خان نے شرکاء کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں اور پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل سرٹیفیکیشن جیسی سروسز سے آگاہ کیا۔