برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نرسوں نے ہڑتال کر دی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نرسوں نے ہڑتال کردی ، انگلینڈ ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں نرسنگ عملہ تنخواہوں سے متعلق مطالبات کی منظوری کیلئے دو روزہ ہڑتال پر چلا گیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی جانیوالی نرسز کی ہڑتال صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی ، اس کے علاوہ نرسز نے 20 دسمبر کو واک آؤٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے تاہم ہڑتال کے دوران زندگی بچانے اور ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی ۔
خیال رہے کہ نرسز نے تنخواہوں میں 19 فیصد فوری اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، ادھر حکومت نے کہا کہ نرسز کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔