4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.89 فیصد کمی آئی ، رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.89 فیصد کمی آئی ہے ۔
نجی ٹی وی" سماء نیوز "کے مطابق ملک میں سیلاب اور معاشی سست روی کے باعث صنعتی سرگرمیاں مانند پڑ گئیں ، صرف اکتوبر کے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 8فیصد تک گر ی ۔
وفاقی ادارہ شماریات نے لارج سکیل مینو فیکچرنگ کی پیداوار سے متعلق رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.89 فیصد کمی آئی ۔ اکتوبر میں لارج سکیل مینو فیکچرنگ پونے آٹھ فیصد تک گری جبکہ 4 ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار میں 31 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی ۔
ایف بی ایس کے مطابق اکتوبر 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 7.5 جبکہ جولائی تا اکتوبر 14 صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی لیکن 9 صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی تا اکتوبر گاڑیوں کی پیداوار میں31 فیصد کمی ہوئی ، اس دوران مشینری کی پیداوار میں 37 فیصد کمی ، ادویہ سازی کی صنعت کی پیداوار میں 26 فیصد جبکہ لکڑی سے متعلق پیداوار میں 53 فیصد کمی ہوئی ۔