پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Dec 15, 2022 | 10:08 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلسل 4مرتبہ برقرار رکھنے کے بعد آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی کے ساتھ ہی فی لٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح وزیر خزانہ نے لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا۔  وزیر خزانہ کے مطابق اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں