مسافر کے جوتے سے 21 تولے سے زیادہ  سونا برآمد

مسافر کے جوتے سے 21 تولے سے زیادہ  سونا برآمد
مسافر کے جوتے سے 21 تولے سے زیادہ  سونا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایئر پورٹ سے ایک مسافر کے جوتے سے 254 گرام سونا برآمد کرلیا گیا۔

"این ڈی ٹی وی" کے مطابق دبئی سے جے پور پہنچنے والے مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے جوتے سے 254 گرام سونا برآمد ہوا جو انتہائی مہارت سے ایڑی میں چھپایا گیا تھا۔   برآمد ہونے والے سونے کی مالیت 14 لاکھ 19 ہزار 860 روپے بنتی ہے۔ خیال رہے کہ مسافر سے برآمد ہونے والے 254 گرام 21 تولے سے زیادہ بنتے ہیں اور پاکستان میں سونے کی قیمت1 لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہے۔ اس حساب سے اس سونے کی مالیت  36 لاکھ 28 ہزار روپے بنتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -