کم از کم اجرت کی ادائیگی پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک، ادارے ذمہ داری پوری کریں: محسن نقوی 

  کم از کم اجرت کی ادائیگی پر عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک، ادارے ذمہ داری پوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (  جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والے آجروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی اور پنجاب بھر سے اجرت کی ادائیگیوں پر مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انڈسٹری اوردیگر ادارے کم ازکم اجرت ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں۔کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے۔حکومت مزدور اورمحنت کش کو اس کا حق ادا کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی۔صوبائی وزیر ایم ایس تنویر، سیکرٹری لیبر،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر،ڈائریکٹرجنرل لیبر،سیکرٹری کم از کم ویجز بورڈ،کمشنر پیسی اوردیگر حکام نے شرکت کی۔ محسن نقوی نے لبرٹی پولیس خدمت مرکزکادورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے دوبارہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لئے مدت دوہفتے کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اورلائسنس کی تجدید کیلئے تاخیرکی شکایات پر ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی لبرٹی خدمت مرکز کے داخلی راستے پرہجوم دیکھ کر رک گئے اور باری باری شہریوں سے گفتگو کی۔ نوجوان کی طرف سے سردی کی نشاندہی پر خدمت مرکز کے باہر انتظار کے لئے کنوپی اور انگیٹھی لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لائسنس اور لرنر کے لئے آنیوالے شہریوں سے بات چیت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ 24 سال سے بلا لائسنس گاڑی چلانے کے جواب پر وزیراعلیٰ محسن نقوی شہری مسکرا کر چل دئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکزلبرٹی کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو گھنٹوں انتظار کرنے کی شکایات کیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 25 دسمبر سے خدمت سنٹر کا وزٹ کرنے والے شہری پیشگی ٹائم لے سکیں گے۔لائسنس اور لرنر کی اپیلی کیشن اینڈرائڈ اور ایپل پر جلد انسٹال کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔شہری ویب سائٹ کے ذریعے لائسنس او رلرنر بنوا سکتے ہیں۔خدمت مراکز کی طرح چند ہفتو ں میں تھانوں کاماحول بھی بدلا ہوا دیکھیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او او ردیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔ محسن نقوی کی زیر صدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 19ویں چولستان ڈیزٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں 7روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے اجلاس کے دوران چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا اورٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے چولستان ڈیزٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا حکم دیا۔صوبائی سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے تفصیلی بریفنگ دی۔”پریٹی پنجاب“برینڈنگ کے ذریعے سیاحت کے امکانات کو بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔جیپ ریلی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آفیشل پارٹنر بننے کی دعوت دی جائے گی۔صوبائی وزیرعامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر حکام نے شرکت کی۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -