بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

Dec 15, 2024 | 01:42 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی حکومت نے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بانی پاکستان کا یوم پیدائش ہر سال پوری قوم انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔

قائد کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں سرکاری تقریبات اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں