لاہور کے سونے کے تاجر نے امریکہ میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کرلیا

Dec 15, 2024 | 07:09 PM

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکہ میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ آصف حفیظ نے ہیروئن، میتھمفیٹائن اور چرس امریکا سمگل کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔ جیو نیوز کے مطابق وہ 2017 میں لندن میں گرفتار ہوئے جبکہ انہیں 12 مئی 2023 کو امریکہ کی تحویل میں دیا گیا۔ ملزم نے امریکی مجسٹریٹ جج اسٹیورٹ ڈی آرون کی عدالت میں جرم کا اعتراف کیا۔ 

آصف حفیظ کو امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریو سزا سنائیں گے۔ ملزم نے لندن کی عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 5 جاسوس ایجنسیوں کیلئے کام کرتا تھا۔منشیات کیس میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور انکے شوہر وکی گوسوامی بھی ملوث تھے۔ وکی گوسوامی اور آکاشا برادرز پہلے ہی اس مقدمے میں جرم قبول کرچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں