فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں5 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق تاندلیانوالہ کے تھانہ باہلک کے علاقے میں مبینہ بد فعلی کے بعد 5سالہ بچے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ تھانہ باہلک اراضی دھن سنگھ پنڈی شیخ موسیٰ میں پیش آیا۔ ملزمان وقاص سمیت3ساتھیوں نے سرسوں کے کھیت میں لے جاکر مبینہ زیادتی کی اور پھر قتل کر کے فرار ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔بچے کے قتل پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔سی پی او نے لواحقین کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔