مولانا امجد کی منور حسن، لیاقت بلوچ اورمولانا عبدالمالک خان سے ملاقاتیں

مولانا امجد کی منور حسن، لیاقت بلوچ اورمولانا عبدالمالک خان سے ملاقاتیں

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اور اتحاد العلماءکے سربراہ مولانا عبدالمالک خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے قاضی حسین احمد پروفیسر عبدالغفور اور مولانا عبدالمالک خان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کی، انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اس موقع پر حافظ محمد ریاض، حاجی محمد قیوم، حافظ عبدالواجد، محمد قاسم افضل، قاری زبیر احمد اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ قاضی حسین احمد اورپروفیسرعبدالغفور احمد کی دینی، ملی، سیاسی، اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں میں اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں اور التواءکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی، ملاقات میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے رہنماﺅں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ان حالات میں قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے اس حوالے سے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -