وزارت پانی وبجلی 140ارب کی نادہند ہ ہے ،ایم ڈی پی ایس او

وزارت پانی وبجلی 140ارب کی نادہند ہ ہے ،ایم ڈی پی ایس او

  

اسلام آباد(اے پی اے)ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر نے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی 140 ارب روپے کی نادہندہ ہے ، اسے بر وقت ادائیگیاں کر نے کا کہاہے، پی آئی اے کو فیول سپلائی بقایاجات کی ادائیگی کے وعدے پر بحال کی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ ادارے کی مالی حالت عدم ادائیگیوں کے باعث بہت کمزور ہو گئی ہے ، روزانہ ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو مختلف اداروں سے مجموعی طور پر 158ارب روپے لینے ہیں ، جس میں سے 140ارب صرف وزارت پانی و بجلی کی طرف بقایا جات ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ایس کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے کل تک 15ارب روپے جبکہ اسی ماہ 35ارب روپے مزید درکار ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی طر ف پی ایس او کے ایک ارب 90کروڑ بقایا جات ہیں ، مفت تو کچھ بھی نہیں ملتا ، اگر کوئی ادائیگی نہیں کرتا تو پھر تیل بھی نہیں ملے گا۔

ایم ڈی پی ایس او

مزید :

صفحہ آخر -