ہنگو، مسافر ویگن بارودی سرنگ سے ٹکراگئی 4افراد جاں بحق10زخمی

ہنگو، مسافر ویگن بارودی سرنگ سے ٹکراگئی 4افراد جاں بحق10زخمی

  

ہنگو(اے پی اے ) لوئر اور کزئی ایجنسی کے علاقے حسن درہ میں مسافر ویگن کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح مسافر ویگن ہنگو سے 45 کلو میٹر دور واقع حسن درہ بازار سے گزر رہی تھی کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںزور دار دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے گھیرے میں لے لیکر تحقیقات شروع کردیں ۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -