رواں سال ایک لاکھ 80ہزار پاکستانی فریضہ حج کریں گے

رواں سال ایک لاکھ 80ہزار پاکستانی فریضہ حج کریں گے

  

اسلام آباد(اے پی اے ) رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزارمسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے،اس سلسلے میںپاکستان اورسعودی حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ اسلام آباد میں ایک تقریب میںپاکستان کے وزیر مذہبی امور خورشید شاہ اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد ال حجر نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق سال 2013ءمیں پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزارپاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجازمقدس جائیں گے، ان میں 40 ہزارعازمین حج براہ راست مقدس شہرمدینہ منورہ میں اتریں گے۔

فریضہ حج

مزید :

صفحہ آخر -