پنجاب کی سیاست میں منظور وٹو جیسے مفاد پرست کی کوئی جگہ نہیں، پرویز ملک

پنجاب کی سیاست میں منظور وٹو جیسے مفاد پرست کی کوئی جگہ نہیں، پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)    رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست میں منظور وٹو جیسے مفاد پرست کی کوئی جگہ نہیں اور عام انتخابات کا دن منظور وٹو اور پیپلزپارٹی کے دیگر کرپٹ لیڈروںکیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔ یہ لوگ جتنے چاہے ہتھکنڈے اختیار کرلیں انہیں آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ محسن کشی اور دھوکہ دہی منظور وٹو کی فطرت میں شامل ہے۔ان کی سیاست کا محور و مرکز صرف اور صرف مکاری اور چالاکی رہا ہے لیکن پنجاب کے عوام منظور وٹو کے داغدار ماضی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال اور بیواﺅں کے فنڈز خوردبرد کرنے والے منظور وٹو کوئی بھی بھیس بدل کر آجائیں پنجاب کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔
پرویزملک

مزید :

صفحہ آخر -