بجلی کی طلبی میں اضافہ ،شارٹ فال بڑھ کرپھر5ہزارسے تجاوزکرگیا

بجلی کی طلبی میں اضافہ ،شارٹ فال بڑھ کرپھر5ہزارسے تجاوزکرگیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر) بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کر دیا گیا شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا درانیہ بڑھا کر تیرہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں و چھوٹے شہروں میں اٹھارہ سے انیس گھٹنے تک کر دیا گیا ہے ۔ ملک میں سردی کی شدت میں روز بروز کمی کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14210 میگا واٹ جبکہ پیداوار 9170 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5040 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -