فارماسسٹس کو مستقل نہ کرنے پر سےکرٹری صحت پنجاب کےخلاف توہےن عدالت کی درخواست

فارماسسٹس کو مستقل نہ کرنے پر سےکرٹری صحت پنجاب کےخلاف توہےن عدالت کی ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود30سے زائد فارماسسٹس کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل پرویز عنایت ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے30سے زائد فارماسسٹس کو مستقل کرنے کے احکامات صادر کئے۔محکمہ صحت نے سنگل بنچ کے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جو مسترد کر دی گئی مگر اسکے باوجود عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا لہذا عدالت توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود فارماسسٹس کو مستقل نہ کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 12مارچ کوجواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -