نادہندگی کا معاملہ زیر سماعت ہو تو نیب بازیابی کی کارروائی نہیں کرسکتا، ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نادہندگی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہو تو نیب متنازعہ رقم کی بازیابی کے لئے کارروائی نہیں کرسکتا۔ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل فل بینچ نے یہ عبوری حکم تنویر ٹیکسٹائل ملز کے ڈائریکٹروں کے خلاف نیب کو کارروائی سے روکتے ہوئے جاری کیا۔ درخواست گزاروں کامو¿قف ہے کہ متعلقہ بینک نے ان کے خلاف 40 کروڑ روپے کے قرضوں کی بازیابی کا دعویی دائر کررکھاہے۔ یہ کیس بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ان کے خلاف عدالت نے نادہندگی کا تاحال کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا۔ اس کے باوجود نیب ان کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ جوکہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔ فاضل بینچ نے درخواست گزاروں کے حق میں عبوری حکم امتناعی جبکہ مدعا علہیان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
بازیابی کی کارروائی
a