لیسکوکا ایک ایس ڈی اومعطل 3کوہیڈ کوارٹررپورٹ کرنیکاحکم

لیسکوکا ایک ایس ڈی اومعطل 3کوہیڈ کوارٹررپورٹ کرنیکاحکم

  

لاہور(کامرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایک ایس ڈی او کو معطل جبکہ تین ایس ڈی اوز کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ فرائض سے غفلت برتنے اور ریکارڈ نا مکمل ہونے پر ایک ڈپٹی کمرشل منیجر اور ایک ایس ڈی او کی شدید سرزنش بھی کی گئی ۔ گزشتہ روز لیسکو سیکنڈ سرکلر کا اجلاس ملتان روڈ ڈویژن کے آفس میں ہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد سلیم نے کی ۔ اجلاس میں اقبال ٹاﺅن ڈویژن کی کارکردگی تو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناقص قرار دیا گیا ۔ اجلاس میں ناقص کارکردگی پر ایس ڈی او اسلامیہ پارک رانا اشتیاق کو معطل جبکہ ایس ڈی او رائے ونڈ اقبال انور ، ایس ڈی او اسلام پورہ فیض میمنی اور ایس ڈی او چونگ زاہد قیوم کو فوری طور پر لیسکو ہیڈ آفس ہدایت کرنے کا حکم دیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجر سلمان رفیع اور ایس ڈی او ملتان روڈ محمد بوٹا کی ناقص کارکردگی پر سرزنش بھی کی گئی ۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجر نثار اعوان اور ڈپٹی منیجر محمد الطاف کی تعریف کی گئی اور انہیں چیف ایگزیکٹو کی جانب سے شاباش دی گئی ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اہلکاروں اور افسران کی فرائض میں غفلت کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو بھی اس کا مرتکب پایا گیا اس کو سخت سزا دی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -