سی اےن جی سےکٹرکو دوروز کےلئے گےس فراہمی آج سے شروع ہو گی

سی اےن جی سےکٹرکو دوروز کےلئے گےس فراہمی آج سے شروع ہو گی

  

لاہور (خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صنعتوں اور سی این جی سٹےشنون کو گیس کی سپلائی کے شیڈول کے تحت پنجاب کو دو ریجنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت ریجن ون میں لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور سیالکوٹ میں سمیت پاکپتن جبکہ ریجن ٹو پوٹھار، فیصل آباد، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے اضلاع شامل کئے گئے ہیں جس کے تحت ریجن ون لاہور، شیخوپورہ، ملتان اور ساہیوال، پاکپتن، ننکانہ اور اوکاڑہ سمیت قصور کو گزشتہ روز سے دو روزہ کے لئے صنعتوں کو گیس بحال کردی گئی ہے جبکہ سی این جی کو آج اور کل دو روز کے لئے گیس کی سپلائی بحال کی جارہی ہے گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو سی این جی کو دو دو روز کے لئے گیس بحال کی گئی ہے اور صنعتوں کی سی این جی میں پانچ، پانچ روز کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ ہفتہ میں دو روز کے لئے گیس ملے گی اس حوالے سے ایم ڈی سوئی گیس کمپنی محمد عارف حمید نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باوجود گھریلو سیکٹر میں گیس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے تاہم صنعتوں اور سی این جی کو گیس کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گیس ذخائر میں مزید بہتری آنے پر صنعتوں اور سی این جی کے شیڈول کو بڑھایا جائے گا، ایم ڈی نے بتایا کہ صنعتوں اور سی این جی سیکٹرز میں گیس کی بحالی کے حوالے سے پنجاب کو دو ریجنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ریجن ون میں گزشتہ روز سے گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -