سندھ ہائیکورٹ میں طاہرالقادری کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ میں طاہرالقادری کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست دائر

  

کراچی(ثناءنیوز) سندھ ہائی کورٹ میں طاہرالقادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلامی اصلاح برائے معاشرہ کے امیر حاجی گل احمد نے دائر کی جس میں موقف اختیا کیا گیا کہ اعلی عدالتیں کرپٹ اور بااثر افراد کے خلاف مظلوم عوام کے لیے ڈھال کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ طاہرالقادری اعلی عدالتوں کو بدنام کرنے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ طاہرالقادری کے خلاف آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -