خواجہ سرابھی الےکشن کےلئے میدان مےں آگئے ،عام سےاستدانوں کی نسبت زےادہ ریلیف دےنے کا اعلان

خواجہ سرابھی الےکشن کےلئے میدان مےں آگئے ،عام سےاستدانوں کی نسبت زےادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (رانا جاوید اقبال+ ملک خیام رفیق/ الیکشن سیل) آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کے سیاسی دنگل میں ہجڑے بھی کود پڑے، ہجروں کی رہنما نیلی نے (ن) لیگ سے ٹکٹ کا مطالبہ کردیا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ حلقے کے عوام کو جفادری سیاستدانوں سے زیادہ ریلیف دوں گی نیلی نے چیلنج دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرتے اور الیکشن لڑنے کا اختیار ملنے کے بعد ملک کے آئندہ انتخابات میں ہجڑوں نے بھی حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انجمن خواجہ سراءلاہور کی چیئرپرسن میڈم نیلی نے کہا ہمیں ووٹ کا حق دے کر حکومت نے اچھا کام کیا ہے لیکن عوام کی طرف سے ہمیں کوئی رساپنس نہیں ملا سیاسی جماعتوں نے بھی ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ہم چاہتی ہیں کہ ہمیں بھی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب کرایا جائے تاکہ ہمارے نمائندے اسمبلیوں میں آئیں اور ہمارے حقوق کے لئے کام کریں۔ میڈیم نیلی نے کہا کہ چیف جسٹس نے جب حکم دیا تو نادرا نے ہمارے شناختی کارڈ بنائے اس کے بعد ہمارے شناختی کارڈ نہیں بن رہے ہزاروں خواجہ سرا ایسے ہیں جن کے شناختی کارڈ نہیں بن رہے۔ ہماری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ نادرا سے کہیں کہ ہمارے شناختی کارڈ بنائے تاکہ ہم اپنے ووٹ کا اندراج کراسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں لاہور میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں اگر (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں اگر مجھے ٹکٹ نہ دیا تو میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی اور کامیاب ہوکر (ن) لیگ میں شامل ہوجاﺅں گی۔ بازار حسین کی رہائشی خواجہ سرا عاشی بٹ نے کہا ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ہم ووٹ ڈالیں گی اور ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ہمیں بھی بنیادی حقوق دئیے جائیں تمام سرکاری ادروں میں ہمیں ملازمت دی جائے اور ہمارے لئے سیٹیں مخصوص کی جائیں تاکہ ہم بھی اس ملک میں باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں ہمارے لئے علیحدہ تعلیمی ادارے بنائیں جائیں تاکہ خواجہ سرا وہاں پر تعلیم حاصل کرسکیں۔ انہوں نے زمدی کہا کہ شناختی کارٹ بنانے میں ہمیں بڑی دشواری کاسامنا ہے ہمارے شناختی کارڈ جلد از جلد بننے چاہئیں۔ میڈم کالی بوبی کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی اور ہماری یہ خواہش ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ہمیں مخصوص نشستوں پر کامیاب کرائیں۔ تاکہ اسمبلی میں ہماری بھی نمائندگی ہو۔ میڈیم سعیدہ اچھرہ والی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پہلی مرتبہ ہماری بھی سنی گئی ہے ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ہم الیکشن میں حصہ لیں گی ہم ملک کی سیاست میں حصہ لے کر اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گی۔ پاکستانی معاشرے میں ہمیں لوگ بڑی عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں اور ہمارا مذاق اڑاتے ہیں ہم چاہتی ہیں کہ ہم اپنے بنیادی حقوق حاصل کریں ہمارے لئے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائے جائیں۔ خواجہ سراﺅں کو بے روزگاری الاﺅنس دیا جائے کیونکہ خواجہ سرا معصوم لوگ ہیں۔ ہمارے لوگ کوئی غیر قانونی کام نہیں کرتے، چوریاں، ڈکیتیاں وغیرہ ہمارے لوگ نہیں کرتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں روزگار دیا جائے تاکہ ہم باعزت روزی کماسکیں۔ سمن آباد کی رہائشی مٹھو کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں گے کیونکہ ہماری دلی مراد پوری ہوئی ہے کہ ہمیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ تحصیل بازار خسروں والی گلی کے رہائشی خواجہ سرا گرو کاکا کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس کے شکر گزارہیں انہوں نے ہمیں ووٹ کا حق دیا اور ہم آئندہ الیکشن میں ووٹ ضرور ڈالیں گے اور اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ دیں گے۔ تحصیل بازار کی رہائشی صائمہ بی بی نے کہا ہم ووٹ ڈال کر الیکشن کو کامیاب بنائیں گے۔ بڑی دعاﺅں کے بعد ہمیں ووٹ ڈالنے کا حق ملا ہے۔ چوہدری کالونی سمن آباد کی رہائشی روہا کا کہنا تھا کہ ہمارے گرو جس پارٹی کو کیں گے اس کو ووٹ دیں ہم بہت خوش ہیں کہ ہمیں ووٹ کا حق ملا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -