ڈیڑھ ماہ کے”روزے “کے بعد لاہور میں گاڑیوں کو گیس ملنے لگی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ڈیڑھ ماہ کی بندش کے لاہور میں دو روز کے لئے سی این جی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے تاہم متعدد سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیں اور جہاں جہاں گیس مل رہی ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔نجی چینل کے مطابق گیس کی شدید قلت کے باعث پنجاب بھرمیں 42 روز تک سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رہی جس کے بعد لاہورزون ون اورزون ٹو میںجمعہ کی صبح 6 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک گیس ملے گی۔ سی این جی کی لمبے عرصے تک بندش کی وجہ سے فلنگ سٹیشنز مالکان نے ملازمین کو نکال دیا تھا جس کی وجہ سے شہر کے متعدد سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیںجن فلنگ سٹیشنز پرگیس مل رہی ہے وہاں رات سے ہی گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔