پاکستانی کو ابدی نیند سلانے والا امریکی اہلکارحسب معمول رہا

پاکستانی کو ابدی نیند سلانے والا امریکی اہلکارحسب معمول رہا
پاکستانی کو ابدی نیند سلانے والا امریکی اہلکارحسب معمول رہا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سفارتخانے کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوارکو موت کے گھاٹ اُتارنے والے امریکی اہلکارکو رہاکردیاگیاہے ۔اسلام آبادپولیس کاکہناہے کہ امریکی اہلکار کے پاس اسلام آباد کا ڈرائیونگ لائسنس بھی تھا اور ملزم کو امریکی سفارتخانے کی ضمانت پر رہاکیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شب کو امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا اور سفارتی اہلکارلیوپیریز نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم جائے حادثہ پر موجود شہریوں نے فرار کی کوشش ناکام بنادی اور پروٹوکول کیساتھ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔

مزید :

قومی -