نوجوان کی ”بڑے ویلنٹائن “ کے ہاتھوں چھترول،کنگلا” عاشق“بھی ”دھل“ گیا

نوجوان کی ”بڑے ویلنٹائن “ کے ہاتھوں چھترول،کنگلا” عاشق“بھی ”دھل“ گیا
نوجوان کی ”بڑے ویلنٹائن “ کے ہاتھوں چھترول،کنگلا” عاشق“بھی ”دھل“ گیا

  

عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلنٹائن ڈے کے موقع پر عارف والا میں پھول دینے کیلئے محبوبہ کے گھر جانیوالے منچلے کی لڑکی کے والد کے ہاتھوں چھترول ہوگئی جبکہ پھول خریدنے کیلئے جیب کی صفائی کرنیوالے کنگلے عاشق کی بھی شہریوں کے درگت بناڈالی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق محلہ لطیف آباد کے رہائشی کی بیٹی ”ن“ مظفرآباد کے امیر سے محبت کرتاتھا اور ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ”ن “کو پھول پیش کرنے گیا لیکن دروازے پر لڑکی کے والد کا ”دیدار“نصیب ہوا جس نے امیر کی چھترول کردی اور آئندہ کیلئے توبہ کرنے پر جان خلاصی ہوئی ۔دوسری طرف نواحی گاﺅں کے رہائشی نوجوان کی عیدگاہ چوک میں ایک موبائل شاپ پر ”دُھلائی“ ہوگئی ۔بتایاگیاہے کہ موبائل شاپ میں رش کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے 15سالہ نوجوان نے گاہکوں کی جیبوں کی صفائی شروع کردی اور پکڑے جانے پر گاہکوں نے اُس کی درگت بناڈالی ۔ملزم نے بتایاکہ وہ عادی جیب کترا نہیں لیکن آج کے دن کی مناسبت سے اُس کو حالات نے مجبور کیا، کسی کی فرمائش اور پھولوں کی خریداری کیلئے رقم کی ضرورت تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -