غلطی سے سرحد پار کرجانیوالا پاکستانی فوجی بھارت میں شہید

غلطی سے سرحد پار کرجانیوالا پاکستانی فوجی بھارت میں شہید
غلطی سے سرحد پار کرجانیوالا پاکستانی فوجی بھارت میں شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے پاکستانی فوجی کو بھارت نے لائن آف کنٹرول پر شہید کردیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایل او سی پر پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگیاتاہم مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ اخلاق حسین کلر سیداں کا رہائشی تھا اور بھارت میت واپس کرنے پر رضا مند ہوگیاہے ۔کھوئی رٹہ سیکٹر میں غلطی سے رات کی تاریکی میں پاکستانی فوجی سرحد پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگیاتھا جس پر پاکستان نے فوجی کی واپسی کیلئے اعلیٰ سطح پر بھارت سے رابطہ کیاتھا جبکہ گذشتہ روز بھی مقامی سطح پر بھارتی حکام سے رابطہ ہوا۔ نجی چینل کے عسکری ذرائع کے مطابق جمعہ کو بھارت کی طرف سے جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -