پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا

پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ ٹریک سے ایمبولینسز سمیت تمام سرکاری و غیرسرکاری گاڑیوں کے داخلے اور گزرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تمام وی آئی پیز مثلاً صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنرز اور افواج پاکستان کی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی ہوگی یہ ٹریک صرف اور صرف میٹروبس سروس کے لئے مختص ہوگا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ دوسری جانب لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ شاہدرہ سے گجومتہ تک بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیاگیا ہے جو کل سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے میٹرو بس سروس انتظامیہ کی سفارش منظور کرتے ہوئے دونوں اطراف پولیس کو تعینات کردیاگیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -