ووٹ کا حق ملنے پر تارکےن وطن مےں خوشی کی لہردوڑ گئی

ووٹ کا حق ملنے پر تارکےن وطن مےں خوشی کی لہردوڑ گئی

  

لندن (بیورورپورٹ )سپریم کورٹ کی طرف سے تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنے پر تارکین وطن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے مانچسٹر میں مسلم لیگ وویمن ونگ کی صدر بیرسٹر شازیہ انجم نے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد تارکین وطن کی خوشی کا کوئی انداز نہیں لگایا جا سکتا انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدر ی کو حق اور سچ کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے حق میں نعرے بھی لگوائے ‘چیف تیرے جانثار ‘ بے شمار شمار ‘ کے نعروں سے فضاءگونج اٹھی ‘ انہو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے علاوہ پیرس میں صاحبزادہ عتیق الرحمان جبکہ جرمنی میں اسد علی غضنفر کی قیادت میں عدلیہ کے حق میں جلوس نکالے گئے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا گیا آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق یقینی طور پر ملنے کی خوشی میں تارکین وطن نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا شکریہ اد اکیا ہے

مزید :

صفحہ اول -