”میاں صاحب ہون میٹرو تے کرایہ لادیو“ لوگوں کا وزیراعلیٰ سے مطالبہ

”میاں صاحب ہون میٹرو تے کرایہ لادیو“ لوگوں کا وزیراعلیٰ سے مطالبہ

  

لاہور (ثناءنیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کے افتتاح کے بعد کتابوں کے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود لوگوں،طلبا و طالبات اور پبلشرزکے ساتھ خوشگوار انداز میں کتب بینی کے علاوہ میٹرو بس پراجیکٹ کے متعلق گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ سے طلبا وطالبات نے آٹوگراف لئے اور میٹرو بس پراجیکٹ کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفت سفر کے باعث لوگ سیرو تفریح کررہے ہیں جبکہ حقیقی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا آپ جلد سے جلد میٹرو بس کا کرایہ متعین کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے پوچھا کہ میٹروبس کا کرایہ کتنا ہونا چاہئیے؟ تو خواتین نے کہا کہ کرایہ 20سے 30روپے تک رکھا جائے جبکہ لوگوں کی اکثریت نے کہا کہ "میاں صاحب بہت ہوگئی اے ،ہون تے میٹروتے کرایہ لادیو"۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ آپ کے پرزور مطالبے پر جلدکرایہ لگایاجارہاہے۔ وزیراعلیٰ نے جرمنی کے نشریاتی ادارے "ڈوئچے ویلے"کو مختصر انٹرویو دیا اور جرمن زبان میں روانی سے گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے زرداری ٹولے پر کڑی تنقید کی جبکہ انہوںنے کسی بھی شخصیت کا نام لئے بغیرکہاکہ نوواردشعبدہ بازوں کا خارجی ایجنڈا واضح ہوگیا ہے اور میں پہلے دن سے سردفضاﺅں سے لطف اندوز ہونے والے عناصرکے غیر ملکی ایجنڈے کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔

مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -