دو میٹرو بسیں جان بوجھ کر چھوڑنے والوں کو حراست میں لینے کا فیصلہ
لاہور(وقائع نگار خصوصی) میٹرو بس سروس کے 27 کلومیٹر ٹریک اور خاص طور پر سٹیشنوں پر سی سی ٹی ویی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیشن پر موجود افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی، خاص طورپر سٹیشن پر بس میں سوار ہونے والا شخص اگر دو میٹرو بسیں جان بوجھ کر چھوڑے گا تو اسے حراست میں لے لیا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ وہ ٹکٹ لینے کے باوجود بس میں سوار کیوں نہیں ہوا۔ اس سے تفتیش کی جائے گی اور اس کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ یہ اقدام سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 27 سٹیشنوں پر آنے جانے والوں کا مکمل ریکاررڈ بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حراست